اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

ملک بھر میں 171 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں، تقریباً 29 ہزار بے گھر افراد مقیم ہیں: لبنانی وزیر کا بیان
شائع 03 مارچ 2026 08:59am

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے جب کہ 154 افراد زخمی ہیں۔ بیروت اور دیگر علاقوں میں بمباری کے بعد متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الجنہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے البقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

لبنانی وزیر برائے سماجی امور حنین سید نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 171 پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں اس وقت تقریباً 29 ہزار بے گھر افراد کو رکھا گیا ہے۔