ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 20 افراد گرفتار

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم نے صوبائی پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے
شائع 15 مارچ 2026 12:38pm

ایران کے شمال مغربی صوبے میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کی اور ملک کی فوجی و سیکیورٹی تنصیبات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی سازش کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم نے صوبائی پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے فوجی اور سیکیورٹی اثاثوں کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کی کوشش کی ہے۔

صوبے کے پراسیکیوٹر آفس نے یہ بات اپنی جاری کردہ بیان میں واضح کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنے حملوں کا نیا مرحلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں سیکیورٹی چیک پوسٹس کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

یہ حملے ان خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جو اسرائیل کو زمین پر موجود خفیہ ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک فوجی حکمت عملی سے واقف شخص نے بتایا کہ یہ معلومات اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔