ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ 2026 کو عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جب کہ عید کی تعطیلات کا اطلاق پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے دفاتر پر ہوگا۔
حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے 20 مارچ بروز جمعہ اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو عیدالفطر کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر کے سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے جب کہ پانچ اورچھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر میں تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری دفاتر دونوں دنوں کے دوران بند رہیں گے تاکہ اہلکار اور ملازمین عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی کے ساتھ منا سکیں۔
حکومت نے عوام اور سرکاری دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوامی سہولت کے امور متاثر نہ ہوں۔
یہ تعطیلات ہر سال کی طرح ملک بھر میں عید کے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے اور اہلکاروں کو عید کے موقع پر آرام فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔
22 مارچ کو اتوار ہونے کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جب کہ پیر کو 23 مارچ کے باعث ملک بھر عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹیاں ہوں گی۔













