سونے کی قیمت میں پھر اِضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8569 روپے کی سطح پر آ گئی
شائع 17 مارچ 2026 01:24pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 10 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 5010 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8569 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔