صلح کی خبروں کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ کا نیا پیغام سامنے آ گیا

شادی کے تقریباً ایک سال بعد ہی اختلافات شدت اختیار کر کے طلاق تک پہنچ گئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2026 02:10pm

پاکستان کے معروف یو ٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے طلاق اور صلح کی خبروں کے درمیان مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

ایمان اور رجب بٹ شادی کے ایک سال کے بعد اختلافات کے باعث الگ ہوگئے تھے اور رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھی دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی صلح کی خبریں گردش کر رہی ہیں، لیکن دونوں نے اس بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں دی۔

ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ کے ساتھ سفر کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایمان نے لکھا، ”سفر دل کو سکون دیتا ہے، اسی لیے میں چلتی رہتی ہوں، طوفانوں کو خاموش مسکراہٹوں میں چھپائے…۔“

شیئر کی گئی تصاویر میں پہلی تصویر میں ایمان کی خوشگوار مسکراہٹ دکھائی گئی، دوسری میں کیوان کے چھوٹے ہاتھ، تیسری میں ان کے بھائی عون اور ایک تصویر میں وہ آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خوشی سے پوز دیتی نظر آئیں۔

یہ اپ ڈیٹ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے اور ایمان فاطمہ کی زندگی کے نئے سفر کی جھلکیاں پیش کرتی ہے۔

مداح ان کی ہمت کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین کے نزدیک انہیں بیٹے کی خاطر صلح کرلینی چاہیے۔ جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ خوشی اور سکون زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

ایمان کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 91 ہزار فالوورز ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی جھلکیاں باقاعدگی سے پیش کرتی ہیں۔