شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی مؤثر کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
شائع 18 مارچ 2026 01:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے مواز کلے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی بڑی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔ متعدد دہشت گرد ہلاک اور کمپاؤنڈز تباہ، کارروائی جاری رہے گی۔

شمالی وزیرستان کے مواز کلے سرحدی علاقے میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد علاقے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، لیکن پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔

پاک فوج نے دشمن کے کمپاؤنڈز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔ اس دوران پاک فوج علاقے میں سیکیورٹی مضبوط رکھنے اور ممکنہ دراندازی کی روک تھام کے لیے چوکس ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کو ختم کرنا بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا اور عوام کی حفاظت کرنا ہے۔