شکیرا کے مفت کانسرٹ میں لاکھوں افراد کی شرکت
.
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا ایک بہت بڑا مفت کنسرٹ منعقد ہوا جس نے موسیقی اور عوامی میلوں کی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں تقریباً 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جس کی وجہ سے یہ شکیرا کے فنی سفر کا سب سے بڑا شو بن گیا ہے۔ کوپاکابانا بیچ پر ہونے والے اس ایونٹ کا آغاز ایک جدید ڈرون ڈسپلے سے ہوا جس نے آسمان پر شکیرا کی علامت سمجھے جانے والے بھیڑیے کی تصویر بنائی۔ گلوکارہ نے اپنے مشہورِ زمانہ گانے پیش کیے جن میں ”ہپس ڈونٹ لائی“ اور 2010 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا مقبول ترین ترانہ ”وکّا وکّا“ پیش کر کے مجمعے میں جوش و خروش بھر دیا۔
مقبول ترین




























