لالیگا میں بارسلونا کی جیت کا جشن

.
شائع 11 مئ 2026 09:33am

اسپین کے مشہور فٹ بال ٹورنامنٹ لالیگا میں بارسلونا کی شاندار جیت کا بھرپور انداز میں جشن منایا گیا۔ اس کامیابی کے بعد کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے جوش و خروش سے اسٹیڈیم اور شہر کی سڑکیں جشن کے رنگوں میں ڈوب گئیں۔ کھلاڑیوں نے میدان میں ٹرافی کے ساتھ اپنی فتح پر جوش کا بھرپور اظہار کیا۔ آتش بازی، موسیقی اور کلب کے رنگوں والے جھنڈوں نے ماحول کو مزید پُرجوش بنا دیا۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں موجود سپورٹرز نے کلب کے مخصوص گیت گا کر اور جھنڈے لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ یہ فتح نہ صرف ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ کلب کے لیے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے، جس نے فٹ بال کی دنیا میں بارسلونا کی برتری کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔