یوروویژن 2026: ٹورکوائس کارپٹ

.
شائع 12 مئ 2026 09:51am

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یوروویژن 2026 کے 70ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ایک پروقار ’ٹورکوائس کارپٹ‘ تقریب سے ہو گیا ہے۔ اس موقع پر 35 ممالک کے فنکاروں نے اپنے منفرد اور دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ شرکت کی، جو اس عالمی موسیقی کے مقابلے کے باقاعدہ افتتاح کی علامت ہے۔ ’وینر اسٹیڈ ہال‘ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا فائنل 16 مئی 2026 کو ہوگا، جس کا مرکزی خیال ’یونائیٹڈ بائی میوزک‘ رکھا گیا ہے۔ یہ پکچر گیلری اس رنگا رنگ شام کی ان تصویری جھلکیوں پر مشتمل ہے جہاں گلوکاروں نے میڈیا اور مداحوں کے سامنے اپنے فن اور تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔