فیفا ورلڈ کپ کا پہلا دن
.
فٹ بال کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ ”فیفا ورلڈ کپ 2026“ کا آغاز میکسیکو کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں ایک شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا، جہاں روایتی میکسیکن ثقافت کے رنگوں اور شکیرا اور برنا بوائے جیسے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کی پرجوش پرفارمنس نے شائقین کے لہو کو گرما دیا۔ تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیموں اور تین میزبان ممالک، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ سجے اس میگا ایونٹ کے پہلے ہی دن جذبات، سنسنی اور تناؤ کا ایک انوکھا امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اپنی ہوم گراؤنڈ پر جیت کا یادگار جشن منایا۔
مقبول ترین



















































