یورپ میں قحط سالی، آثارِ قدیمہ کا ظہور

.
شائع 08 اگست 2026 10:59am

یورپ میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث ڈینیوب دریا سمیت کئی دریاؤں میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہوگئی ہے، جس سے تاریخی آثار سامنے آگئے ہیں۔ بلغاریہ میں تقریباً 1700 سال پرانے رومی پل کی بنیادیں، قدیم میمتھ کے فوسلز اور دوسری عالمی جنگ کے جرمن بحری جہازوں کے ملبے نمایاں ہوگئے۔ جرمنی میں بھی پانی کی کمی کے باعث ماضی کی شدید خشک سالیوں سے جڑے تاریخی آثار دوبارہ سامنے آئے ہیں۔