بھارتی اداکارائیں ۔۔جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

شائع 06 اپريل 2016 09:37am

colaj

فلم انڈسٹر ی ایسی نگری ہے جہاں اگر کوئی شخص داخل ہوجائے تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا،انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد کسی بھی انسان کا دل نہیں چاہتا کہ وہ شہرت ،دولت اور گلیمر سے بھری اس جادوئی دنیا کو چھوڑ دے۔

لیکن کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ان کا یہ قدم نہایت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ عزت ،شہرت اور دولت کو اتنی آسانی سے چھوڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

آج ہم آپ کو بھارت کی ان اداکاراﺅں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے کیر ئیر سے زیادہ گھریلو زندگی کو فوقیت دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

آسین

asin

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ آسین حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ،شادی کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال مزید کوئی فلم سائن نہیں کریں گی۔

ٹوئنکل کھنا

twinkle0000

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور معروف اداکار اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنا نے دو ہزار ایک میں فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،اور اس کی وجہ تھی ان کے بچے اور گھر یلو زندگی۔ٹوئنکل اب انٹیرئیر ڈیزائنر کے ساتھ اخبارات میں آرٹیکل بھی لکھتی ہیں۔

نیتو سنگھ

nitu0000000000

ماضی کی معروف اداکارہ ،رشی کپور کی بیوی اور رنبیر کپور کی ماں نیتو سنگھ کا شمار بھی ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے بے انتہا مقبولیت کے باوجود شوبز کو چھوڑ دیا ،وہ اب ایک بہترین ماں اور بیوی کاکردار بخوبی ادا کر رہی ہیں۔

میناکشی شیشادری

meenakshi000000000

میناکشی کا شمار بھی ماضی کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،ان کے کیر ئیر کی کامیاب ترین فلموں میں گھائل،دامنی،ہیرو اور شہنشاہ وغیرہ شامل ہیں۔انیس سو چھیانوے میں انہوں نے بھارتی بزنس مین ہریش سے شادی کرلی اور اپنے کیر ئیر کو خیر باد کہہ دیا۔

ببیتا

babita

بولی وڈ کی خوبرو بہنیں کرینہ اور کرشمہ کپور کی والدہ اداکارہ ببیتا نے بھی شادی کے بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کا اپنا تھا کسی نے ان پر اداکاری چھوڑنے کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا تھا ،اب وہ اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ خوش ہیں۔