فلم مالک کے رنگا رنگ پریمئیر کا انعقاد

شائع 07 اپريل 2016 10:16am

malik000000000000

کراچی:معروف پاکستانی ہدایت کار عاشر عظیم کی فلم مالک کے رنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد کیا گیاجس میں فلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق محبت، وفاداری،غیرت، معاشرتی اقدار اور سماجی برائیوں اور رویوں کو یکجا کیا عاشرعظیم نے اپنی فلم مالک میں۔ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے،فلم مالک کا پریمیئر نجی شاپنگ مال میں منعقد کیا گیا فلم افغانی خاندان کی کہانی ہے جو افغانستان میں جنگ چھڑ جانے کے بعد کراچی میں رہائش پزیر ہوتے ہیں جبکہ فلم کا دوسرا حصہ کمانڈو آفیسر کی زندگی کی عکاسی کرتا ہے ۔

شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے فلم مالک پاکستان کی فلم کی انڈسٹری میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی ،فلم کی کے میوزک ڈائریکٹر ساحر علی بھاگا ہیں جبکہ راحت فتح علی نے اپنی آواز کا جادو جگا یا ہے ۔