صباءقمراورعرفان خان لارہے ہیں کچھ خاص
ممبئی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباءقمر نے اپنے کیر ئیر کو ایک قدم آگے لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم سائن کرلی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ صباءقمر نے پاکستانی مداحوں پر تو اپنی خوبصورت اداکاری کا جادو چلا دیا ،اب وہ بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنانے جا رہی ہیں ،ہدایتکار ساکت چوہدری نے انہیں اپنی آنے والی فلم میں سائن کرلیا ہے ۔فلم میں ان کے ساتھ اداکار عرفان خان مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی محبت کرنے والے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے، صباءکا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے تمام پروجیکٹ مکمل کروانے کے بعد بہت جلد بھارت جائیں گی اور شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔