رواں مالی سال 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں 13 فیصد کمی
تجارتی خسارہ سولہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہا،فائل فوٹواسلام آباد:توانائی بحران اور حکومتی عدم توجہ کے باعث رواں مالی سال نو ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں تیرہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تجارتی خسارہ سولہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشہ ماہ تجارتی خسارہ بائیس فیصد اضافے سے ایک ارب پچیاسی کروڑڈالر رہاجبکہ رواں مالی سال نوماہ کے دوران تجارتی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد اضافیسے سولہ ارب ڈالررہا،جولائی تامارچ دوہزارسولہ کے دوران ملکی درآمدات کی مالیت چارفیصد کمی سے بتیس ارب پچاس کروڑ ڈالررہی۔
اس دوران برآمدت میں بارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی پندرہ ارب ساٹھ کروڑڈالرمالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں ،اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی کاشت میں کمی، توانائی بحران اورحکومت کی عدم توجہ ملکی برآمدت میں کمی کا باعث ہیں توازن ادائیگی کی صورتحال کی بہتری کے لیے ملکی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔