وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر لندن گئے ہیں،آصف کرمانی

شائع 13 اپريل 2016 01:46pm
kirmani فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر لندن گئے،انکی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں ڈپٹی میئرز کے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا عمران خان الزامات کی سیاست ترک کردیں اورخیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائیں۔عمران خان الزامات لگاتے ہیں توثبوت بھی دیں،لگتا ہے تحریک انصاف کے سربراہ منفی سیاست سے باز نہیں آئیں گے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر لندن گئے ہیں اور ان کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہو گی۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات جلد منتقل کر دیئے جائیں گے۔