عمران خان پنجاب کی روایت سے واقف نہیں،رانا ثناءاللہ

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 04:11pm
rana فائل فوٹو

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کے گھر کا گھیراو کیا تو رائیونڈ کے کھیت کھلیانوں میں ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ امریکی ڈالر حلوا سمجھ کر ہڑپ کرنے والوں کا بھی اب احتساب ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی روایت سے واقف نہیں۔ ڈی چوک اور مال روڈ لاہور پر دھرنا دینے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عمران خان اپنی سیاست کو دفن ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تو کوئی بہانہ کرنے کے بجائے رائیونڈ ضرور دھرنا دیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنا تو سب کا احتساب ہو گا۔ اسمبلیوں سے استعفے دینے کی باتیں کرنے اور بیرونی امداد حلوہ سمجھ کر کھانے والے بھی اب نہیں بچ سکیں گے۔

وزیر قانون پنجاب نے آرمی چیف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتیں سی پیک منصوبے کو روکنا چاہتی ہیں اور ان مقاصد کے لیے وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔