میرے لیے حکومت اوراپوزیشن برابرہیں،ایاز صادق
فائل فوٹواسلام آباد:خورشید شاہ کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی، سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کو کوریج نہ ملنے پرگلے شکوے۔سردارایازصادق کہتے ہیں کہ میرے لیے حکومت اوراپوزیشن برابرہیں، پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اور اس کے تقدس کو برقرار رکھنا سب پر لازم ہے۔
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ملاقات وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ٹی وی پراپوزیشن کو کوریج نہیں دی جاتی۔ جس پراسپیکرسردارایازصادق کا کہنا تھا کہ میرے لیے حکومت اوراپوزیشن برابرہیں، پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اور اس کے تقدس کو برقرار رکھنا سب پر لازم ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن کو مناسب کوریج دی جاتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔