صدر ممنون حسین کا دورہ ترکی ،پی آئی اے کے دوطیارے آپریشن سے باہر
اسلام آباد:صدر ممنون حسین کے دورہ ترکی کے باعث پی آئی اے کے دو طیارے آپریشن سے باہر ہو گئے،ایئر لائن کو یومیہ چوبیس لاکھ کا جھٹکا لگے گا۔
صدر ممنون وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، پی آئی اے کا ایئر بس تھری ٹونٹی طیارہ انہیں لے کر ترکی روانہ ہوا جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق مزید ایک طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت کے لیے اسٹینڈ بائی کھڑا ہے،دو طیارے آپریشن سے باہر ہونے کے باعث قومی فضائی کمپنی کو چوبیس لاکھ یومیہ کا ٹیکا لگے گا، یعنی تین روزہ دورے میں بہتر لاکھ روپے کا نقصان ہوگا۔
وزیر اعظم پاکستان بھی ناسازی طبع کے باعث بغرض علاج لندن چلے گئے ہیں،شیڈول کے مطابق نواز شریف کو براستہ روم لندن پہنچنا تھا جس پر حکومت نے وزیر اعظم کے خصوصی طیارے کی ہینڈلنگ کے لیے پی آئی اے کے ذریعے روم اور لندن میں انتظامات پر لاکھوں خرچ کر ڈالے،بعد ازاں وزیراعظم کا روٹ اچانک تبدیل کردیا گیا اور وزیر اعظم اب براستہ ماسکو لندن پہنچیں گے جس پر پی آئی اے سے روس میں طیارے کی ہینڈلنگ کے حوالے سے دوبارہ انتظامات پر مزید لاکھوں روپے خرچ کراوئے گئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔