سرگودھا :کروڑوں روپے کی چوری شدہ ادویات برآمد

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 06:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرگودھا :سرگودھا میں ایف آئی اے اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرکے سرکاری اسپتالوں کی کروڑوں روپے کی چوری شدہ ادویات برآمد کرلیں،ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قریب تھانہ اربن ایریا کی حدود میں ایف آئی اے اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کی کروڑوں روپے کی چوری شدہ ادویات برآمد کرلیں۔

کارروائی کے دوران ایک شخص کو بھی گرفتارکرلیا گیا، ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرعاقب نوید کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے اطلاعات مل رہی تھی کہ سرگودھا کی مارکیٹ میں سرکاری ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔