چودھری نثار کی باتوں پرافسوس ہوا،عمران خان

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 06:05am

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان/فائل فوٹو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان/فائل فوٹو

لاہور:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی باتوں پر انہیں افسوس ہوا ہے،وہ بلیک میل کرنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کریں ،ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کا دھرنا کہاں سے شروع ہوگا یہ چوبیس اپریل کے جلسہ میں بتایا جائے گا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کے پاس خورشید شاہ کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کریں،حکومتوں کا کام بلیک میل کرنا نہیں بلکہ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنا ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر رائیونڈ دھرنے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا،پی ٹی آئی تو ن لیگ سے کمیشن کا مطالبہ کر رہی ہے،بنی گالہ دھرنا دینے والے کس چیز کا مطالبہ کریں گے۔عمران خان نے لیگی کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ شریف برادران کا دفاع کرکے خود کو رسوا نہ کریں۔