آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی میں پیش کیے جانے کا امکان
وفاقی بجٹ مئی میں پیش کیے جانے کا امکان / فائل فوٹواسلام آباد:آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ کی تیاری کے لیے افسران، مطلوبہ عملہ اور سامان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو خط میں لکھا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی میں پیش کردیا جائے۔
ایف بی آر نے درخواست کی ہے کہ بجٹ سے قبل افسران اور عملے کو نامزد کیا جائے تاکہ بجٹ سازی کے عمل میں لاء ڈویژن کے افراد ایف بی آر میں ہی دستیاب ہوں، اور بجٹ کے موقع پر تمام دستاویزات کی بروقت توثیق ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ سازی کے موقع پر درکار اسٹیشنری، فوٹو اسٹیٹ مشینیں اور دیگر مطوبہ سامان بھی مانگ لیا ہے تاکہ بجٹ کی تیاری میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔