چوہدری نثاراورعمران خان ایک ہی پرواز پر لندن روانہ

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 11:25am
 چوہدری نثاراور عمران خان ایک ہی پرواز پر لندن کیلئے روانہ ہوگئے / فائل فوٹو چوہدری نثاراور عمران خان ایک ہی پرواز پر لندن کیلئے روانہ ہوگئے / فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ہمراہ لاہور سے ایک ہی پرواز پر لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پی کے سات سو ستاون کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

جبکہ اسی پرواز میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی رہنماوں جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ دو روز بعد اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔