پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں شاہین 5 کا آغاز

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 11:29am
پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں سترہ روزہ مشقیں اکتیس اپریل تک جاری رہیں گی / فائل فوٹو پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں سترہ روزہ مشقیں اکتیس اپریل تک جاری رہیں گی / فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں شاہین فائیوکا آغازہو گیا،سترہ روزہ مشقیں اکتیس اپریل تک جاری رہیں گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کی مشترکہ مشقوں شاہین فائیوکا آغاز ہوگیا ہے،سترہ روزہ مشقیں اکتیس اپریل تک جاری رہیں گی،ترجمان کا کہنا تھاکہ چینی فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایئرڈیفنس نظام اورتکنیکی سٹاف مشقوں میں حصہ لے رہاہے۔

مشقیں دوطرفہ سطح پردوستانہ تعلقات اورفضائی افواج کے مابین روابط کو مضبوط بنائیں گی، یہ مشقیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں مدد گارثابت ہوں گی،شاہین فائیومشقیں ہرسال ہوتی ہیں،گزشتہ سال پاکستان نے چین مشقوں میں حصہ لیا تھا۔