رینجرزنےعبدالقادرپٹیل کوحراست میں لے لیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں رینجرزنے پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل کو رینجرزہیڈکوارٹرسے حراست میں لے لیا۔ قادرپٹیل کورینجرزنے عزیربلوچ کے بیان اوردہشتگردوں کے علاج میں معاونت کے الزام پرتفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل کورینجرزہیڈکوارٹرسے حراست میں لیا گیا۔عبدالقادرپٹیل کوآج رینجرزہیڈکوارٹرطلب کیا گیا تھا جہاں رینجرزافسران نے ان سے چارگھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی۔ جس کے بعد انہیں حراست میں لے کرتفتیشی مرکزمیٹھارام منتقل کردیا گیا۔
رینجرزذرائع کے مطابق عبدالقادرپٹیل سے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کے بیان اوردہشتگردوں کے علاج معالجے میں معاونت کے الزامات کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے قادرپٹیل پرلیاری گینگ وارکے دہشتگردوں کے علاج کے لیے دباوڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔