کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

شائع 15 اپريل 2016 05:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون چشتی نگر میں پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مار گرایا اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ہلاک و گرفتار ڈاکووں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔

دوسری جانب پولیس کی مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔

ادھر اے این ایف اور رینجرز نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ سو چالیس کلو گرام منشیات برآمد کرلی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔