ایف 9 پارک میں 24 اپریل کوپرامن احتجاج ہوگا،شاہ محمود قریشی

شائع 15 اپريل 2016 07:59am
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی / فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی / فائل فوٹو

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کا کہنا ہے کہ چوبیس اپریل کوایف نائن پارک میں پرامن احتجاج ہوگا۔ پانامہ پیپرزپرچیف جسٹس کی سربر اہی میں بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ پانامہ پیپرزکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے اسلام آباد میں ملاقا ت کی۔ جس میں پانامہ لیکس کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے پانامہ پیپرزپرمشترکہ حکمت عملی اپنانے کاکہا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے وفد نے قومی وطن پارٹی کو رائیونڈ احتجاج میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ شبلی فرازاورمفتی سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے نعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آفتاب شیر پاوٴسے ملاقات کا مقصد پانامہ لیکس پراعتماد میں لینا تھا۔

آفتاب احمد شیرپاوٴ اور تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پرایک موقف رکھتی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیار تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ آئین کے ڈھانچے میں رہتے ہوئے اپنی تحریک کو مرتب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی خواہش نہیں۔ کسی پر الزام نہیں لگا رہے۔ ہم چاہتے ہیں قوم کرپشن کیخلاف کھڑی ہوجائے۔ چوبیس اپریل کو ایف نائن پارک میں پر امن احتجاج ہوگا۔ وزیراعظم خطاب میں پانامہ لیکس پر قوم کو قائل نہیں کرسکے۔

آفتاب شیرپاؤنے کہا کہ شاہ محمود کی بات پرمتفق ہیں۔ چیف جسٹس کے تحت پانامہ لیکس پر ایک کمیشن بنائی جائے۔ قوم منتظر ہیں کہ پانامہ لیکس کی تہہ تک پہنچا جائے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔ا حتجاج کے دوران جمہوری تقاضے پورے کیے جائیں۔