پانامہ ليکس: زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کرلیا

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2016 10:51am
پانامہ ليکس کے معاملہ پرمشاورت کيلئے رحمان ملک کو لندن طلب / فائل فوٹو پانامہ ليکس کے معاملہ پرمشاورت کيلئے رحمان ملک کو لندن طلب / فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق صدرآصف علي زرداري نے پانامہ ليکس کے معاملہ پرمشاورت کيلئے رحمان ملک کو لندن طلب کرليا۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق صدرآصف علي زرداري نے سابق وزيرداخلہ رحمان ملک کو پانامہ ليکس کے معاملہ پرمشاورت کيلئے لندن طلب کرليا ہے ،آصف زرداري سے ملاقات کيلئے رحمان ملک جلد ہي برطانيہ روانہ ہوں گے۔

رحمان ملک پانامہ ليکس کے بعد حکومت کے ساتھ رابطہ کارکاکام کررہے ہيں،رحمان ملک اسي معاملہ پروزيرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات بھي کرچکے ہيں۔