حسین اور حسن نواز کیلئے ایک پیسہ بھی پاکستان سے نہیں گیا ،سعد رفیق

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2016 07:48am

rafique_image

فائل فوٹو

ملتان :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کی غیرملکی کمپنیوں کیلئے پاکستان سے ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا گیا۔ پانامہ پیپرز پر کمیشن بنادیا گیا ہے لیکن عمران خان کی وجہ سے کوئی جج اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔

ملتان ریلوے اسٹیشن پر نئی ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر بنائے گئے کمیشن سے حقائق سامنے آجائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پہلے دھرنے سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، پانامہ لیکس کے معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔