پمز اسپتال زیادتی کیس: ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 04:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال میں معذورلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارمیل نرس کوعدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا ہے۔

اسلام آباد پمزمیں معذورلڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم کرشن کمارکو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ، ملزم کوسخت سیکورٹی میں ڈپٹی مجسٹریٹ جواد حسین عادل کی عدالت میں لایا گیا ، عدالت نے ملزم کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد پولیس چالان عدالت میں پیش کرے گی ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر پمزاسٹاف کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔