ملک میں گرمی کیساتھ لوڈ شیڈنگ میں بتدریج اضافہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:ملک بھرمیں جہاں گرمی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے وہیں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین اس پر متضاد آرا رکھتے ہیں۔
ہرخاص وعام کواس سال پھرجن اورتلوارکا سامنا کرنا پڑے گا۔جی ہاں سورج کی طپش بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،اراکین پارلیمنٹ حکومت کو ماضی کے اعلان یاد کرواتے ہوئے مشورے بھی دے رہے ہیں پیپلزپارٹی کہتی ہے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو تین ماہ ہی کافی تھے اب تو تین سال گزر چکے ہیں ، حالات بہترکرنے والوں نے کام تو دور کی بات ابھی تک نام بھی تبدیل نہیں کیا ۔
اراکین تحریک انصان کا کہنا ہے لگتا نہیں کچھ ہونیوالا ہے بیانات ، دعووں اوراعلان سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوتی دوہزاراٹھارہ بھی ایسا ہی گزرے گا۔حکومت اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ بہتری آ رہی ہے گزشتہ ادوار والے ذمہ داری دکھاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔
پارلیمنٹرین کہتے ہیں کہ تپتے موسم میں حکومتی اعلانات و بیانات کبھی ٹھنڈے جھونکے نہیں بن سکتے ، بنیادی ضرورت پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری اور عوامی حق ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔