خیبرایجنسی:امن لشکرکے کمانڈرپر خودکش حملے میں ایک رضاکارجاں بحق
فائل فوٹوخیبرایجنسی:خیبرایجنسی لنڈی کوتل زخہ خیل بازار میں امن لشکرکے کمانڈرپر خودکش حملے میں ایک رضاکارجاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل بازار میں امن لشکرکے کمانڈربلال اپنے حجرے میں موجود تھے کہ اس دوران ایک مشتبہ شخص نے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جسے شناخت کے لیے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں امن لشکرکے رضاکارعمر موقع پر جاں بحق تاہم کمانڈربلال خودکش حملے میں محفوظ رہے۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ آورکا نشانہ امن لشکرکے کمانڈربلال تھا تاہم گیٹ پر موجود رضاکارعمرکی وجہ سے حملہ اور حجرے کے اندرداخل ہوکردھماکا کرنے میں ناکام رہا۔ دھماکے کے فورا بعد خاصہ دار فورس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔