کراچی:چھاپہ مار کارروائی، دو ملزمان سمیت بارہ افراد زیر حراست
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو ملزمان سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک تین زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب واقع دو رہائشی عمارتوں شمائل کمپلیکس اور سارا اپارٹمنٹ میں رینجزر نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راست بند کے کہ گھر گھر تلاشی کے بعد پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاون میں پیرآباد پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسایئکل برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں منشیات فروش ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
ادھر آئی آئی چندریگر روڈ پرتیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا۔ تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ ادھر ڈیفنس میں خیابان اتحاد پر ایک گار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔