لاہور اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن ،تینتیس مشتبہ افراد زیر حراست
فائل فوٹولاہور:لاہور اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں اقبال ٹاون اور قربان لائن سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ اور ریلوے کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو نامکمل کوائف کی بنا پر گرفتارکیا گیا، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔