اوآئی سی کا سربراہ اجلاس ،دفتر خارجہ کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد:اوآئی سی نے ایک بارپھرکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اوآئی سی کا سربراہ اجلاس دس سے پندرہ اپریل تک استنبول میں ہوا، اجلاس میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویشاک کااظہارکرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں امن اور وہاں کے عوام کو حق خوداردیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کیا جائے۔کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
اعلامیے میں کہاگیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔ کشمیریوں سے اڑسٹھ سال پہلے کیاگیا وعدہ پورا کیا جائے۔اجلاس میں او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کی سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔