ایم کیو ایم کا پاک سرزمین پارٹی کو الیکشن کا چیلنج
فائل فوٹو
کراچی :ایم کیوایم نے پاک سرزمین پارٹی کوالیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا، ایم رہنما کہتے ہیں کہ مخالفین کا پاکستان آنے کا مقصد ایم کیوایم پرپابندی لگانے اورقائد کوتحریک سے الگ کرنا ہے، مخالفت کرنے والے الیکشن لڑکردیکھ لیں عوام کس کے ساتھ ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے منحرف رہنماوٴں پر کڑی تنقیدکی ہے اور خورشید بیگم ہال میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کا باربارامتحان دے رہے ہیں جبکہ محمد حسین بولے کہ ضمیرفروشوں نے کروڑوں غریبوں کی نمائندہ جماعت پرپابندی لگانیکا مطالبہ بھی کردیا،لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ گیا تو مایوسی ہوگی۔
متحدہ قومی موومنٹ نے پاک سرزمین کو انتخابات لڑنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مخالف الیکشن لڑ کر دیکھ لیں، دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔