ڈارک چاکلیٹ فراہم کریگی آپ کو بہتر نیند

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2016 06:29am
dark فائل فوٹو

چاکلیٹ کے شوقین خوش ہو جا ئیں! ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل ہیں ایسے غذائی اجزاءجو آپ کی باڈی کلاک کو قابو کر کے آپ کو بہتر نیند فراہم کر سکتے ہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ اور کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ میگنیشیم ایساعنصر ہے جو ڈارک چاکلیٹ، گری دار میووں اور ہرے پتے والی سبزیوں میں موجود ہوتا ہے اور خلیوں کی یومیہ تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔

ٹیک ٹائمز کا کہنا ہے یومیہ تبدیلی جسے انٹرنل کلاک بھی کہتے ہیں جسم کے مخصوص افعال جیسے نیند، چلنا اور حرارت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
جامعہ ایڈن برگ کے ڈاکٹر گربن وین اوئی جن کا کہنا ہے انٹرنل کلاک تمام زندہ اجسام میں بنیادی ہیں۔ یہ نا صرف ہمارے جسم بلکہ فصلوں، پودوں اور خلیائی جاندار کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

محققین نے تین حیاتیاتی اجسام پر کام کیاہے جو فنجائی، الجی اور انسانی خلیوں پر مشتمل ہیں ۔مالیکیولی تجزیوں کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پایا کہ میگنیشیم کا لیول خلیوں کواہتزاز کراتاہے جو چوبیس گھنٹے تک چلتے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے اہتراز کا یہ اتار چڑھاﺅ خلیوں میں طاقت کو برقرار رکھنے میں اہم ہے۔

خلیوں میں میگنیشیم کی موجودگی ایک دن میں غذائی اجزاءکو طاقت میں تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے جسے میٹابو لزم کہتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب بھی خلیوں کو ضرورت ہوتی ہے میگنیشیم طاقت کے خرچ کو کنٹرول کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسم کے کرونو تھراپی کی نشونما کے نتائج مختلف فصلوں کی زیادہ عرصے تک پیداوار بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے پروفیسر جان اونیل نے کہا کہ نئی دیافت انسانی صحت کے پھیلتے ہوئے فوائد کی پوری رینج کو زراعتی پیداوار تک لے جاسکتی ہے۔

درج بالا نتائج جرنل نیچر میں شائع کئے گئے ہیں۔