سونم کا مداحوں کیلئے اہم پیغام کا اعلان
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور نے گزشتہ شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ عجیب حرکتیں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق سونم کی ویڈیو میں وہ پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کرر ہی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے پیغام لکھا ہے کہ میں بہت جلد ایک خاص اعلان کرنے والی ہوں،مجھے معلوم ہے آپ سب یہ جاننے کیلئے بے تاب ہوں گے کہ میں ویڈیو میں پاگلوں جیسی حرکتیں کیوں کر رہی ہوں ،بہت جلد میں آپ کو اس کی وجہ بتاوں گی ،بس تھوڑا سا انتظار کیجئے۔
ویڈیو میں سونم کے علاوہ ان کی بہن ریحا کپور،فیشن فوٹو گرافر اتول،میک اپ آرٹسٹ نمرتا سونی،سونم کی دوست اوراداکارہ سوارا نظر آرہی ہیں۔
یہ تمام افراد سونم کی عجیب حرکتوں سے بیحد پریشان نظر آرہے ہیں ،ریحا کو لگتا ہے شاید سونم اسموکنگ کرنے لگی ہیں ،وہ ان کیلئے بہت فکر مند دکھائی دیتی ہیں۔
یہ ویڈیو کا صرف ایک حصہ ہے بہت جلد دوسرا حصہ ریلیز کیا جائے گا جسے دیکھ کر معلوم ہوگا کہ اس ویڈیو کا مقصد کسی چیز کی تشہیر کرنا ہے یا کچھ اور؟؟؟

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔