شاہ رخ خان نبھائیں گے بونے کا کردار
بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان ہمیشہ اپنی فلموں میں ایسے کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث وہ اپنی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں ہر بار کامیاب ہوجاتے ہیں۔
ایک بار پھر بولی وڈ کے کنگ خان کے حوالے سے نئی خبریں گردش کررہی ہے کہ وہ بہت جلد اپنی نئی آنے والی فلم میں بونے کا کردار نبھائیں گے۔
فین میں ڈبل رول کرنے کے بعد اب بولی وڈ کے کنگ خان ایک نیا انداز اپنانے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم میں بونے کا کردار ادا کریں گے۔
شاہ رخ خان مشہور بھارتی ہدایت کار آنند رائے کی فلم میں بونے کے کردار میں نظر آئیں گے، فلم کے حوالے سے ہدایت کارکا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم کی کہانی ایک 3 فٹ اور 1 انچ آدمی کے گرد گھومتی ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل کردار کے لیے بولی وڈ کے کنگ خان کا انتخاب کیا گیا ہے،جوکہ اس فلم کو کامیاب بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا۔
آنند رائے کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ کردار کنگ خان سے بہتر کوئی اور نہیں نبھا سکتا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔