جوہی نےاپنے شوہرکو مزاق میں ٹائم پاس کہہ دیا
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ جو ہی چاؤلہ نے اپنے شوہر کو مزاق میں ٹائم پاس کہہ دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق جوہی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے گفتگو کے دوران اپنے شوہر جے مہتا کو ٹائم پاس قرار دے دیا۔
Timepass😜😜😜 http://t.co/dcwXwXpME9
Juhi Chawla (@iam_juhi) April 28, 2016
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ اتفاقیہ طور پر اداکاری کی جانب آئیں،مداح کی جانب سے پوچھا گیا سوال کہ وہ ہمیشہ اتنی خوش اور چلبلی کیسے رہتی ہیں؟کہ جواب میں جو ہی کا کہنا تھا کہ میں اپنی شوخ و چنچل فطرت کو اسی طرح برقرار رکھتی ہوں۔
انہوں نےساتھی اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ متعدد فلمیں کی ہیں جن میں راجو بن گیا جینٹل مین،یس باس،پھر بھی دل ہے ہندوستانی وغیرہ شامل ہیں ،لیکن ان کی پسندیدہ فلم انداز اپنا اپنا ہے۔
ایک مداح کی جانب سے پو چھا گیا سوال کہ آپ کو سب سے زیادہ کس اداکار کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا،جبکہ سلمان خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مزاحیہ فلموں میں اداکاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔
Raju ban gaya,Phir bhi dil hai, Yes boss,One two ka four.. And the list goes on...😊😊😊😊 https://t.co/KV422abyMS
— Juhi Chawla (@iam_juhi) April 28, 2016
Andaaz apna apna😄 https://t.co/jWVmY2lSzd
— Juhi Chawla (@iam_juhi) April 28, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔