بپا شا باسو کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ بپا شا باسو کل اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے بالاآخر شادی کرنے کافیصلہ کر لیااور کل 30 اپریل 2016 کو زندگی بھر کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائیں گے۔
دونوں اداکاروں نے بنگالی روایات کے مطابق شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تقریب میں دونوں کی جانب سے قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
بپاشا نے شادی کی رسموں کے دوران کھینچی گئی تصاویرمداحوں کیلئے انسٹا گرام پر شئیر کی ہیں،تصویروں میں وہ گلابی ساڑھی میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ کرن نے سفید کرتا پہنا ہوا ہے۔
❤️#monkeywedding A photo posted by bipashabasu (@bipashabasu) on

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔