سمجھ نہیں آئی فلم مالک پرپابندی کیوں لگی؟
’ کراچی: فلم مالک جب سے ریلیز ہوئی ہے اس کے ستارے گردش میں ہیں۔ کرپشن اور معاشرتی برائیوں کی عکاس اس فلم میں موجود ‘متنازعہ’ مواد کے باعث اسے حکومت کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
فلم کے ہدایت کارعاشر عظیم نے پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ‘مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ پابندی کیوں لگائی گئی؟’ عاشر نے بتایا کہ انہوں نے فلم کی کہانی آج سے 12 برس قبل ہی لکھ لی تھی جبکہ اس کے بنانے میں آئی ایس پی آر کا مکمل تعاون حاصل رہا۔
ان کا کہنا تھا ‘فلم ریلیز ہونے کے بعد لوگوں میں مقبول ہو گئی پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ حکومت نے اس پر پابندی لگا دی؟’ واضح رہے کہ مالک میں مبینہ طور پر فرضی کرداروں کے ذریعے حکومت پر الزامات لگائے ہیں۔ اس بناء پر حکومت نے پہلی بار یہ قدم اٹھاتے ہوئے فلم پر پابندی عائد کردی۔
مقامی سینما گھروں کے مالکوں نے حکومتی نوٹس ملنے کے بعد فلم کے تمام شو کینسل کرتے ہوئے تمام ٹکٹس رد کردئے۔
فائل فوٹو/بزنس ریکارڈر

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔