فلم باغی ریلیز ،شردھا اور ٹائیگر پاکستان آنے کے خواہشمند

شائع 29 اپريل 2016 02:46pm
sharadha_imagee فائل فوٹو

ممبئی :جب دو پیار کرنے والے ایک ہونے کیلئے باغی ہو جائیں تو پھر ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے،ٹائیگر شروف اور شردھا کپور فلم باغی میں کن مشکلات سے ٹکرائے ، یہ جاننے کیلئے آپ کو آج سینما گھروں کا رخ کرنے پڑے گا،فلم کے مرکزی کرداروں نے پاکستان میں کام کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آ گئی،دونوں کی فلم باغی آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔فلم باغی میں ٹائیگر شروف اور شردھا کپور جہاں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

وہیں پہلی بار شردھا کپور بھی فائٹ کرتے ہوئے دشمنوں کا منہ توڑ جواب دیتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی دو پیاد کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے، جہاں رونی اپنی محبت کے لئے دنیا سے ٹکراتا ہے، اور اس لڑائی میں رونی کی طاقت بنتی ہے سیا۔فلم پنڈتوں نے فلم کے ریلیز سے پہلے ہی اسے رواں سال کی سپر ہٹ فلم قرار دیا ہے،ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم باآسانی سو کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

فلم کے گانوں نے بھی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچایا ہے،اس کے ساتھ ہی اہم بات یہ ہے کہ ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نے پاکستان آ کر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹائیگر نے معاوضے میں دس فیصڈ ڈسکاوٴنٹ کی آفر بھی کی ہے۔