ٹائگر شروف، بالی وڈ کے وین ڈیم

اپ ڈیٹ 01 مئ 2016 02:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے ٹائگر شروف کا موازنہ ہالی وڈ اداکار جین کلاوٴڈ وین ڈیم سے کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ٹائگر شروف بھارت کے وین ڈیم ہیں۔
رتیش نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ بالی وڈ کا کوئی اداکار ٹائگر جیسے ایکشن نہیں کر سکتا، وہ بھارت کے وین ڈیم 'باغی' ہیں۔ باغی میں ٹائگر کے ساتھ شردھا کپور بھی پردے پر نظر آئیں گی۔"باغی: دی ریبل" ٹائگر شروف کی دوسری فلم ہے جسے صابر خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔