کراچی: کارروائی میں سات افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔پاک کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے یاسین آباد قبرستان میں چھاپہ مار کر قبرستان کے گورکن ناصرعباس کو حراست میں لے لیا،مزید تفتیش کے لیے گورکن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا کے قبرستان سے پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
ادھرکورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑگیا، شہریوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ کھارادر پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے تھانے منتقل کر دیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔