شام:نو روز سے جاری لڑائی میں 250سے زائد شہری ہلاک
فائل فوٹودمشق: شام کے شہر حلب میں جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں،حکومت فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر تیس فضائی حملے کیے۔
شام کے شمالی شہر حلب میں گزشتہ نو روز سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے،حکومتی اور حزب اختلاف کے فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آچکی ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت دمشق کے قریب بھی لڑائی کی اطلاعات ہیں،دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ فروری میں جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ سب سے خطرناک لڑائی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے کام کرنے والے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔ یونیسیف کے ایک ہسپتال پر بمباری کے باعث مریضوں کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹر بھی مارے گئے۔ بمباری سے شہر کی تمام عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔