ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھر جائیں،شہباز شریف

شائع 01 مئ 2016 11:32am
shahbaz فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں سب سے پہلے شریف خاندان کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہے۔ہمارے بچے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور بتائیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھر جائیں، وہ  اپنے والد کے پانچ سال دیکھیں جن پر کرپشن کے بہت الزامات ہیں۔

 لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں  کہا سب سے پہلے شریف خاندان کمیشن کے سامنے پیش ہونےکے لیے تیار ہے،ہمارے بچے پیش ہوں گےاور بتائیں گے پیسہ کہاں سے آیا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب تم تھک جاؤگے لیکن شہباز شریف آخری حد تک جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا بھی جواب دیا اور کہا کہ ایک بچہ کہتا ہے وزیراعظم گھرجائیں، بلاول پہلے  اپنے والد کےپانچ سال اٹھا کر دیکھ لو۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین وہ بات کریں جو سہہ سکیں  باری مانگنے والے پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں ۔عمران خان کے اطراف قبضہ مافیا گروپ بیٹھا ہے۔