عالمی یوم مزدور کے موقعے پر سندھ بھر میں ریلیاں

شائع 01 مئ 2016 01:56pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ، مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائے ۔

اندرون سندھ یوم مزدور پر ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سکھر میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرانک اور پاکستان ریلوے ورکر یونین کی جانب سے ریلی نکالی گئی ،شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق نہیں دے رہی جس کی وجہ سے مزدور بد حالی کا شکار ہیں۔

ٹنڈو الہ یار کے مزدوروں نے ریلی نکالی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی چیئرمین ای او بی آئی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔میرپورخاص کے مزدور بھی سڑکوں پر نکلے اور حکمرانوں کو غفلت سے جگانے کی کوشش کی ان کا کہنا تھاکہ مزدوروں کو بھی ان کا حق دیا جائے ۔

لاڑکانہ میں مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کے حوالے سے موٴثر پالیسیاں مرتب کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،مزدورں کی محنت اور جدوجہد سے ہی ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔مزدورں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی اجرت میں اضافہ کیا جائے اور علاج معالجے کی سرکاری سہولیات فراہم کی جائیں ۔