ایبٹ آباد:لڑکی کو زندہ جلانے کا واقعہ تاحال معمہ ،قاتل عدم گرفتار
فائل فوٹو
ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں لڑکی کو زندہ جلائے جانے کا معاملہ تاحال معمہ بنا ہوا ہے۔ پولیس ابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔
ایبٹ آباد میں لڑکی کو زندہ جلانے کا اندونہاک واقعے کے بعد پولیس ابھی تک ملزمان تک نہ پہنچ سکی ،سات ڈی ایس پیز اور تین پولیس اہلکار تفتیش کررہے ہیں لیکن ابھی تک انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ،لڑکی گھر سے گاڑی تک کیسے پہنچی ،گاڑی سے باندھ کر جلایا گیا اس کے پیچھے کیا محرکات تھے پولیس نے ابھی تک ان سوالوں کے جواب نہیں دیئے، البتہ مختلف علاقوں میں چھاپے ضرور مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے لڑکی کے اہلخانہ سے بھی تفتیش کی ہے اور والدہ کاموبائل فون بھی ضبط کرلیا ہے۔ جس سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جبکہ جس گاڑی میں لڑکی کو جلایا گیا تھا اس گاڑی کے مالک سمیت چھ مشتبہ افراد تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔