پنجاب :مزدور کی کم ازکم تنخواہ چودہ ہزار کرنے کا اعلان
فائل فوٹولاہور :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے یوم مزدرو پر کم سے کم تنخواہ چودہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ کسی پیٹرول پمپ،ہوٹل اور ورکشاپس میں کوئی بچہ کام کرتا ہوا نظر آئے تمام بچوں کو اسکول میں داخلہ دلانے کے انتظامات کیے جائیں ۔
لاہور میں بھٹہ مزدروں کے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ صوبے سے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کہ چار ماہ کے اندر پیٹرول پمپ ، ہوٹل اور ورکشاپس میں بچوں سے مشقت لینے کا کام بند کرایا جائے اور ان بچوں کو اسکول بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر مشقت کرنے والے اڑتالیس ہزار بچوں کو پنجاب حکومت نے اسکولوں میں داخل کرادیا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا ۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب تک صوبے کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہوگا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔